ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ کرپشن اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا، کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزادر اورڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن کے ناسور نے نہ صرف ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا بلکہ اداروں کو بھی تباہ کیا ہے، جس سےعام آدمی کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کو ایک مشن سمجھ کر پورا کیا جائے، حکومت اس ضمن میں ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer