ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سہ ماہی کے بعدماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بھی بجلی مہنگی

سہ ماہی کے بعدماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بھی بجلی مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سہ ماہی کے بعدماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بھی بجلی مہنگی  کردی گئی ۔ 

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے63پیسے مہنگی کردی ۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا 

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جنوری 2026 کی ماہانہ ایدجسٹمنٹ میں مہنگی کی گئی، اضافہ بجلی صارفین سے مارچ کے بلوں میں وصول ہوگا۔

حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا،لائف لائن صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پراطلاق نہیں ہو گا۔

نیپرا نےجنوری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کل کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی گئی تھی ۔ نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ہونے والی سماعت کا محفوظ فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق  سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 35 پیسے فی یونٹ مہنگی کی  تھی ۔نیپرا کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری  دی گئی۔نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا کہ  اطلاق مارچ سے مئی 2026 کے 3 ماہ کے لیے ہوگا، اضافے کا بجلی صارفین پر 8 ارب 67 کروڑ 40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ اور آج  ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے  کا نوٹیفیکشن جاری کیا۔