ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی عہدیدار کا سری لنکا کے قریب ایرانی جنگی جہاز کو نشانہ بنانے کا اعتراف

امریکی عہدیدار کا سری لنکا کے قریب ایرانی جنگی جہاز کو نشانہ بنانے کا اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امریکہ نے سری لنکا کے قریب ایرانی جنگی جہاز کو بنانہ بنانے کا اعتراف کر لیا ہے، تین امریکی عہدیداروں نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ سری لنکا کے قریب ایرانی جنگی جہاز کو امریکی فوج نے نشانہ بنایا ہے۔

 اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ایرانی بحریہ کا موج کلاس فریگیٹ ڈینا مبینہ طور پر سری لنکا کے قریب ایک امریکی آبدوز کے حملے کے نتیجے میں ڈوب گیا ہے۔ اس سلسلے میں سری لنکن وزیرِ خارجہ نے کہا تھا کہ ایرانی جہاز پر سوار عملے کو ریسکیو کرنے کے لیے سری لنکن بحریہ بھیج دی ہے،  انہوں نے بتایا کہ ایرانی جہاز ڈینا سے 32 شدید زخمی ملاحوں کو ریسکیو کر کے گال کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ 148 تاحال لاپتہ ہیں۔ 

 سری لنکن وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ 180 افراد پر مشتمل ایرانی بحری جہاز آج علی الصبح بھارت میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل فلیٹ ریویو میلان 2026ء بحری مشق سے واپسی کے دوران ڈوبنا شروع ہوا تھا، حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن میں سری لنکن بحریہ اور فضائیہ نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔