ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے قومی ون ڈے سکواڈ کا اعلان

بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے قومی ون ڈے سکواڈ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز کے لیے 15 رکنی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
تین میچوں کی سیریز 11 سے 15 مارچ تک ڈھاکا کے شیرِ بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
شاہین شاہ آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے،15 رکنی سکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)،عبدالصمد، ابرار احمد،فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت، معاذ صداقت،محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئراور محمد غازی غوری (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔

سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شامل حسین بھی سکواڈ کا حصہ ہیں،بابر اعظم اور صائم ایوب ون ڈے سکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے ہیں۔