رانا اظہر: پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف3میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
3 میچز کی سیریز 11سے15مارچ تک ڈھاکہ میں کھیلی جائے گی ،سلیکشن کمیٹی کے مطابق شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔
15 رکنی سکواڈ میں عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت، معاذ صداقت، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شامل حسین شامل ہیں۔
ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج بنگلہ دیش کی کنڈیشنز میں بہتر کارکردگی دکھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ شائقین کرکٹ کو اس سیریز سے دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے۔