ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک سال میں پنجاب کے  مجموعی قرضوں میں مزید اضافہ

ایک سال میں پنجاب کے  مجموعی قرضوں میں مزید اضافہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی رامے: محکمہ خزانہ نے حکومت کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ تیار کر لی ہے جس کے مطابق صوبے کے مجموعی قرضوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق پنجاب کا مجموعی قرض بڑھ کر 1.75 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون 2024 میں صوبائی قرض کا حجم 1.67 کھرب روپے تھا، یوں ایک سال کے دوران قرضوں میں تقریباً 80 ارب روپے اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق 2018 سے 2025 کے دوران صوبائی قرضوں میں مجموعی طور پر 1.1 کھرب روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قرضوں میں اضافے کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی کو قرار دیا گیا ہے۔

دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قرضوں میں ہونے والے اضافے کا 86 فیصد حصہ زرِ مبادلہ کے اثرات کی وجہ سے ہوا۔ مزید برآں، مالی سال 2025 کے دوران پنجاب کی خالص قرض گیری تقریباً 12 ارب روپے رہی۔