ویب ڈیسک :کوالالمپور میں 42 غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) نے ایران پر ہونے والے حملوں کے خلاف میدان میں آ کر ایک مذمتی قرارداد ایرانی سفیر کو پیش کی۔
قرارداد میں ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کی سخت مذمت کی گئی اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل، او آئی سی اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری جنگ روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔
مقررین نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بلاجواز حملوں نے ٹرمپ کے دعوے کردہ "امن فارمولے" کو ناکام بنا دیا ہے۔
ایرانی سفارت خانے میں منعقدہ پروقار تقریب میں قرارداد کی کاپی ایرانی سفیر ولی اللہ محمدی کو پیش کی گئی۔ تقریب میں ملائیشین اراکینِ پارلیمنٹ، مقامی عمائدین اور میڈیا کے نمائندے بھی شریک تھے۔
ایرانی سفیر ولی اللہ محمدی اور چیگو محمد اعظمی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایرانی عوام نے سڑکوں پر نکل کر جہادِ اسلامی کا پرچم بلند کیا ہے، جو دشمنوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے۔