ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو خبردار کردیا

 پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ویلیو ایڈڈ سروسز (VAS) کی غیر مجاز ایکٹیویشن اور موبائل بیلنس سے بلاجواز کٹوتیوں کے معاملے پر باضابطہ انتباہ جاری کر دیا ہے۔

’اگر آپ کو بیلنس میں بلاوجہ کٹوتی نظر آئے تو فوراً اپنے متعلقہ ٹیلی کام آپریٹر سے رابطہ کریں، باقاعدہ شکایت درج کروائیں اور شکایت کا ریفرنس نمبر حاصل کریں، آپریٹر کو مسئلہ حل کرنے کیلیے مقررہ وقت دیا جانا ضروری ہے۔ اگر معاملہ تسلی بخش طور پر حل نہ ہو تو آپ پی ٹی اے کے کمپلیٹ مینجمنٹ سٹم (CMS) کے ذریعے شکایت درج کروا سکتے ہیں۔‘

بیان میں واضح کیا گیا کہ کالر ٹیون، ڈیلی ایس ایم ایس یا انٹرنیٹ بنڈلز، مسڈ کال الرٹس، موبائل گیمز اور دیگر سبسکرپشن سروسز صرف صارف کی واضح اجازت سے ہی فعال کی جا سکتی ہیں۔ کسی بھی سروس کی ایکٹیویشن کے لیے ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) کی تصدیق یا مخصوص یو ایس ایس ڈی کوڈ ڈائل کرنا لازمی ہوتا ہے۔ اگر صارف نے نہ OTP شیئر کیا ہو اور نہ کوئی کوڈ ڈائل کیا ہو تو ایسی ایکٹیویشن غیر مجاز تصور ہوگی۔

پی ٹی اے نے ہدایت کی کہ بلاجواز کٹوتی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ ٹیلی کام آپریٹر سے رابطہ کر کے شکایت درج کروائی جائے اور ریفرنس نمبر حاصل کیا جائے۔ اگر مسئلہ حل نہ ہو تو پی ٹی اے کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (CMS) کے ذریعے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی اے صارفین کے حقوق کے تحفظ اور ٹیلی کام شعبے میں شفاف اور منصفانہ طریقہ کار کو یقینی بنانے کیلیے پرعزم ہے۔