ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بوٹی مافیا کو ایک بار پھر خبردار کر دیا

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بوٹی مافیا کو ایک بار پھر خبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: وزیر تعلیم کا ملوث افراد کو سخت سزاؤں، خود فالو اپ کرنے کا عندیہ، بوٹی مافیا کنٹرول کرنا مشن، کسی کو کسی کے نمبرز نہیں چھیننے دیں گے۔

لاہور بورڈ کے تحت آج سے میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع ہوچکے ہیں، اس حوالے سے صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا اہم بیان آیا۔

صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ امتحانات شفاف بنانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں،اب کوئی کسی طالبعلم کا متبادل نہیں ہو سکے گا، نہ حق مار سکے گا۔
تمام امتحانی سنٹرز کی نگرانی کیمرے کی آنکھ سے بھی ہو رہی ہے،اس بار پرائیویٹ سٹاف بطور امتحانی عملہ تعیناتی کی اجازت نہیں دی گئی۔
پرائیویٹ امتحانی سنٹرز کی تعداد میں بھی خاطر خواہ کمی لائی گئی ،مانیٹرنگ کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دے دئیے گئے ہیں،چیف سیکرٹری، کمشنرز، ڈی سیز، سیکرٹریزخود بھی سنٹرز پر چھاپے ماریں گے۔
چیئرمین ٹاسک فورس خود بھی سنٹرز میں چھاپے ماریں گے،والدین، سول سوسائٹی، صحافی حضرات کچھ مشکوک دیکھیں تو رپورٹ کریں،امتحانی سنٹرز میں مشکوک سرگرمی کی اطلاع 04236288119 پر دیں۔