24 سال کا انتظار ختم، پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری

Pindi Test
کیپشن: Pak vs Aus Test Match
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 24 سال بعد پاکستان کے ہوم گراؤنڈ پر شروع ہونے والے پاک آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ  میچ میں شاہینوں کی کینگروز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے اور اسکور بورڈ پر اچھا اسکور سجانے کی کوشش کریں گے، وکٹ آخری دنوں میں اسپنرز  کیلئے سازگار ہو سکتی ہے۔

قومی ٹیم میں بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، افتخار احمد، ساجد علی، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor