ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شناختی کارڈ کی شرط کیخلاف تاجر برادری کا پارہ ہائی

شناختی کارڈ کی شرط کیخلاف تاجر برادری کا پارہ ہائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی ) پچاس ہزار سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط کیخلاف شہر کی تاجر برادری سراپا احتجاج، شناختی کارڈ کی شرط کے اطلاق کیخلاف انجمن تاجران لاہور نے انار کلی بازار میں بڑا احتجاج کیا۔

پچاس ہزار سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط کے اطلاق کیخلاف مارکیٹوں میں احتجاج کا سلسلہ طول پکڑ گیا ۔پچاس سے زائد مارکیٹوں کے سینکڑوں تاجران صدر لاہور مجاہد مقصود بٹ کی قیادت میں انار کلی بازار، دھنی رام روڈ مارکیٹ پہنچے اور شناختی کارڈ کی شرط کیخلاف شدید احتجاج کیا۔

دھنی رام روڈ، انارکلی بازار، شاہ عالم، اردو بازار سمیت دیگر مارکیٹوں کے تاجران نے شناختی کارڈ کی شرط کے اطلاق کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ صدرلاہور مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ تبدیلی سرکار معیشت، تجارت اور صنعت کا بیڑا غرق کرنے کے بعد تاجروں کا معاشی قتل کرنے جارہی ہے یہ نہیں ہونے دیں گے۔

مظاہرے میں شریک تاجران نے انار کلی بازار سے مال روڈ تک مارچ  کیا جبکہ شناختی کارڈ کی شرط کا خاتمہ نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بھی پھیلانے کا اعلان کردیا۔