ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ عالم مارکیٹ ڈی پلازہ الیکشن،تمام امیدوران بلا مقابلہ منتخب

شاہ عالم مارکیٹ ڈی پلازہ الیکشن،تمام امیدوران بلا مقابلہ منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: شاہ عالم مارکیٹ ڈی پلازہ کے الیکشن،تمام امیدوران بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔صدر مرکزی بورڈ شاہ عالم مارکیٹ خواجہ عامر اور دیگر عہدیدران نے ڈی پلازہ شاہ عالم مارکیٹ کے الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا ۔


ڈی پلازہ شاہ عالم مارکیٹ کے الیکشن کے نتائج کا اعلان تاجر بورڈ کے صدر خواجہ عامر کی جانب سے کیا گیا، نتائج کے مطابق اشفاق احمد ڈی پلازہ شاہ عالم مارکیٹ کے صدر منتخب ہوگئے ،اسی طرح محمد اسلم ورک جنرل سیکرٹری ،مرزا ارشد بیگ سینئر نائب صدر،محسن فیاض نائب صدر،محمد عامر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،محمد عظیم جوائنٹ سیکرٹری،توصیف احمد،کاشف ضیا بٹ انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

نومنتخب صدر اشفاق بٹ نے دیگر عہدیدروں کے ہمراہ ڈی پلازہ کا دورہ کیا، جہاں تاجر برادری کی جانب سے نومنتخب عہدیدروں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer