ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ائیر پورٹ پر کسی نے "دو ٹکے کی عورت" نہیں کہا: عائزہ خان

ائیر پورٹ پر کسی نے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (زین مدنی)پاکستان کی نامور اداکارہ عائزہ خان نے معروف مصنف خلیل الرحمان قمر کے ڈرامے میرے پاس تم ہو میں منفی عورت کا کردار نبھایا،کسی نے اس کردار کو پسند کیا اور کسی نے عور ت کا منفی کردار نبھانے پر اداکارہ کو  تنقید کا نشانہ بھی  بنایا۔

ڈرامے میرے پاس تم ہو کے ایک منظر میں مرکزی کردار دانش نے عائزہ کے کردار کو دو ٹکے کی لڑکی کہا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس ڈائیلاگ کو لےکر کوئی نہ کوئی تنازع جنم لیتا رہتا ہے، لیکن اس پر عائزہ خان نے کو ئی بیان جاری نہیں۔

 کچھ روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے چند روز قبل عائزہ خان کو ایئرپورٹ پر دیکھا تھا جہاں چند مرد اداکارہ کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کر رہے تھے، صارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ'میں ایئرپورٹ پر موجود تھا اور اتفاق سے عائزہ خان کو میں نے وہاں دیکھا، وہ بہت تیزی سے چل رہی تھیں اور وہاں موجود مرد چیخ کر اداکارہ کو دو ٹکے کی عورت بلا رہے تھے، مجھے یہ دیکھ کر بے حد غصہ آیا۔

اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی جہاں چند افراد نے اداکارہ سے ہمدردی کی وہیں، کچھ نے لکھا کہ اس قسم کے منفی کردار نبھانے کا یہی انجام ہوگا جس کے بعد عائزہ خان نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر بتایا کہ ان کے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہوا اور سوشل میڈیا پر جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

  عائزہ خان نے کہا کہ میں ایک بات واضح کردوں، میں ایک اداکار ہ ہوں، میں منفرد کردار نبھاتی ہوں اور میں مستقبل میں بھی ایسا کرتی رہوں گی، مجھے اپنے مداحوں سے بے حدپیار ملا ہے۔

واضح  رہے کہ میرے پاس تم ہو کا آغاز اگست 2019 میں ہوا تھا اور اس کی آخری قسط 25 جنوری 2020 کو نشر کی گئی تھی جس میں ڈرامے میں اہم کردار دانش دل کا دورہ پڑنے کے بعد چل بسے تھے، یہ کردار ہمایوں سعید ادا کررہے تھے، اس سپر ہٹ ڈرامے کی آخری قسط سینماگھروں میں دکھائی گئی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer