ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’مودی جنگ کے ذریعے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے‘‘

’’مودی جنگ کے ذریعے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ) اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جب بھی چیلنج کیا گیا مسلح افواج نے مایوس نہیں کیا، مودی جنگ کے ذریعے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ایوانوں کے اندر اور باہر سیاسی جماعتیں مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہیں۔ دھرتی کا دفاع کرتے ہوئے جن فوجی جوانوں نے وطن عزیز کی خاطر جانوں کے نذرانے دئیے، پاک فوج کے بہادر جوانوں اور ان کی ماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی جنگ کے ذریعے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے۔ وہ الیکشن جیتنا چاہتے ہیں تو جنگی جنون کی بجائے کوئی اور حربہ دیکھیں۔

حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ اللہ بھارت کے جنگی جنون کے شر سے پاکستان کو محفوظ رکھے۔ دونوں ملکوں کو سمجھنا چاہیے کہ وہ ایٹمی قوت ہیں، ذمے داری کا ثبوت دیں اور امن کے لئے کاوشیں کریں۔