ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد : 8 جون سے 8 جولائی تک سمر کیمپس، اہم نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد : 8 جون سے 8 جولائی تک سمر کیمپس، اہم نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پیرا  کی جانب سے اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں کو سمر کیمپ لگانے کی اجازت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں سمر کیمپس 8 جون سے 8 جولائی 2026 تک جاری رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سمر کیمپس کے لیے طلبہ سے کسی قسم کی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ سمر کیمپس پیر سے جمعرات صبح 7 سے 10 بجے تک ہوں گے، جمعہ کو تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کی شرکت لازمی نہیں ہوگی، والدین کی پیشگی رضامندی حاصل کرنا ضروری ہے۔ اسکولوں کو متبادل بجلی، صاف پانی، فرسٹ ایڈ اور یونیفارم سے استثنا دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے بروقت فیصلے پر چیئرمین پیرا کا شکریہ ادا کیا ۔