سٹی 42 : پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔
آسٹریلوی ٹیم کےکپتان جوش انگلس نے 65 رنز کی اننگز کھیلی، لیبوشین اور ایلکس کیری نے 19، 19 رنز اسکور کیے، ایڈم زمپا 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، ابرار احمد اور شاداب خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، بارش کے باعث میچ 15منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، آسٹریلیا کے خلاف مزید اچھی بولنگ کرنا پڑے گی، اسپنرز سے اچھی مدد ملے گی، بارش سے زیادہ اثر نہیں پڑا ہو گا۔
شائقین کرکٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کیلئے پر امید ہیں، کہنا ہے کہ آج کا میچ قومی ٹیم جیت کرسیریز اپنے نام کرے گی۔
یاد رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دی تھی۔