عاجز جمالی :پی ڈی ایم اے سندھ نے سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں سے ہونےوالے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔
پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق بارشوں اور طوفان سے 16 افراد جاں بحق اور 96 زخمی ہوئے ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ سلمان شاہ کے مطابق ضلع شہید بینظیرآباد میں 10 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے،کشمور میں 3 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے۔گھوٹکی میں ایک خاتون جاں بحق اور 54 افراد زخمی ہوئے،تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوئی،قمبر میں بارش کے دوران ایک معمر خاتون جاں بحق ہوگئی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ سلمان شاہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و امدادی کارروائیاں جاری ہیں،متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں،متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور امدادی ادارے متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں،ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔