ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ عرب امارات: محرم الحرام کے آغاز پر ملک گیر تعطیل

متحدہ عرب امارات: محرم الحرام کے آغاز پر ملک گیر تعطیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات نے نئے ہجری سال کے آغاز کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے تحت سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین پیر 15 جون کو چھٹی سے مستفید ہوں گے، جس کے باعث متعدد کارکنوں کو طویل ویک اینڈ کا موقع حاصل ہوگا۔

اماراتی حکام کے مطابق تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری و نجی اداروں پر ہوگا۔ اس حوالے سے فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز ( FAHR) اور وزارت انسانی وسائل و اماراتائزیشن ( MOHRE) نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ملازمین کے لیے چھٹی کی تصدیق کی ہے۔

اسلامی یا ہجری سال کا آغاز محرم الحرام سے ہوتا ہے، جو اسلامی تقویم کا پہلا مہینہ شمار کیا جاتا ہے۔ مسلمان دنیا بھر میں مذہبی تہواروں، عبادات اور اہم اسلامی مناسبات کی تاریخوں کے تعین کے لیے ہجری کیلنڈر سے رہنمائی لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات ہر سال اسلامی اور قومی مواقع پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کرتا ہے، جن سے لاکھوں مقامی اور غیر ملکی ملازمین فائدہ اٹھاتے ہیں۔