ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی پوسٹ کا حج سیزن پر یادگاری ٹکٹ اور پوسٹ کارڈ جاری

سعودی پوسٹ کا حج سیزن پر یادگاری ٹکٹ اور پوسٹ کارڈ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :سعودی پوسٹ نے حج سیزن 2025 پر تین ریال مالیت کا یاد گاری ٹکٹ اور ایک پوسٹ کارڈ جاری کیا ہے جس کی قیمت پانچ ریال ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی پوسٹ حج سیزن سمیت مختلف اہم مواقع کو اجاگر کرنے کے کیے ڈاک ٹکٹوں کا اجرا کرتا ہے۔اس یادگاری ٹکٹ اور پوسٹ کارڈ کے اجرا کا مقصد ضیوف الرحمن کی خدمت کے لیے سعودی عرب کی مربوط کوششوں کو اجاگر کرنا اور ان ترقیاتی امور اور خدمات کو نمایاں کرنا ہے جو ہر سال حج کے دوران کی جاتی ہیں۔
یاد رہے سعودی پوسٹ نے اب تک حج سے متعلق 49 خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیے ہیں جس کے موضوعات میں حج کے ارکان، مسجد الحرام اور مقدس مقامات میں ہونے والے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔یہ یادگاری ٹکٹ مذہبی، ثقافتی، فن، سپورٹس اور دیگر اہم ایونٹس کی مناسبت سے جاری کیے جاتے ہیں۔
ہر یاد گاری ڈاک ٹکٹ کسی اہم واقعہ کی عکاسی کرتا ہے یا سعودی تاریخ کے ایک نمایاں منظر کو امر کردیتا ہے جس کی دنیا بھر میں ڈاک ٹکٹ جمع کرنے والوں کے لیے بہت قدر کی جاتی ہے۔