ذوالحج کاچاند کب دکھائی دےسکتاہے؟ سائنسدانوں نے بتادیا

Newmoon sighting, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان میں ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا امکان ہے اور عید الاضحی 29 جون بروز جمعرات کو  ہو سکتی ہے۔

چاند کی نقل وحرک سے دلچسپی رکھنے والے سائنسدانوں  کی پیشین گوئی کے مطابق ذوالحج کا نیا چاند  18 جون کی شب9 بجکر 37 منٹ پر  زمین کے افق پر نمودار ہو جائے گا تاہم اس رات سے پاکستان میں دیکھنا ممکن نہیں ہو گا۔ 19 جون کی شام غروب آفتاب کے بعد چاند دیکھنا ممکن ہو  گا اس طرح  20 جون کو یکم ذی الحج ہونے کا امکان ہے۔پاکستان میں چاند کی روئیت کے معاملہ میں مکمل اختیارات مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کو تفویض کئے گئے ہیں جو  ہر اسلامی مہینے کی 29 ویں تاریخ کو  اجلاس کر کے نیا چاند دکھائی دینے یا نظر نہ آنے کے متعلق شرعی طریقہ کار کے مطابق فیصلہ کر کے اس کا اعلان کرتی ہے۔