ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ کے باغی ارکان کونسی پارٹی میں شامل؟ خود ہی بتا دیا

Deviant members of PML-N join party
کیپشن: Deviant members of PML-N
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اشرف انصاری کے بھائی یونس انصاری بھی شریک تھے جبکہ نارووال سے ن لیگ کے ایم پی اے غیاث الدین  بھی گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سےمل چکے ہیں۔

ایم پی اے اشرف انصاری کا کہنا تھاکہ ن لیگ ہماری جماعت ہے واپس آگئے ہیں۔ایم پی اے کے بھائی یونس انصاری کا کہنا تھاکہ ہمارے معاملات طے پاگئے ہیں، باقی ناراض ارکان بھی آجائیں گے۔

واضح رہے کہ وفاق اور پنجاب میں پی ٹی آئی دور حکومت میں چند ن لیگی ارکان منحرف ہوگئے تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer