ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کے اچانک بڑے فیصلے؛ نوٹیفکیشن جاری

Imran Ahmed Khan Niazi HI(M) PP is a Pakistani politician and former cricketer who served as the 22nd prime minister of Pakistan
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اہم فیصلے کرتےنوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف میں تبدیلیوں کی نئی لہر چل پڑی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اہم فیصلے کرتےنوٹی فکیشن جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ عمران خان کی منظوری سے جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی اسد عمر نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

جاری نوٹیفکیشن کےمطابق یاسمین راشد پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی صدر مقرر کردیا گیا، حماد اظہر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکریٹری ہوں گے،عامر محمود کیا نی کوپی ٹی آئی شمالی پنجاب کا صدر مقرر کیا گیا جبکہ عون عباس بپی کو پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کا صدر بنا دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شفقت محمودنے پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا، سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہناتھا کہ پارٹی نے جو بھی ذمہ داری دی اسے نبھاؤں گا،طبی وجوہات کے باعث ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا، اس لئے پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ دیا ہے۔

بطور صدر پی ٹی آئی پنجاب کام کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے،نئے آنے والے صدر کو مبارکباد دیتا ہوں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer