ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیرخزانہ کا پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کا عندیہ

 وفاقی وزیرخزانہ کا پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کا عندیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر،  وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا۔

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاہدہ کیا ، اس کی وجہ سے مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں، 15 جون کو اوگرا کی سمری آتی ہے تو اس سے قومی خزانے میں مزید نقصان بڑھ جائے گا، پچھلی حکومت کے معاہدے کے مطابق پیٹرول 2  ماہ پہلے ہی 30 روپے مہنگا ہوجانا چاہیے تھا اور اگر پیٹرول کی قیمت نہ بڑھاتے تو روپیہ مزید گرتا اورمہنگائی آتی جبکہ حکومت اب بھی پیٹرول پر 8  روپے سبسڈی دے رہی ہے اور  23 روپے کا نقصان ڈیزل میں رہ گیا ۔

وفاقی وزیر خزانہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کا روس سے تیل خریدنے کے بیان کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جانے سے 3 روز پہلے پی ٹی آئی حکومت نے روس کو خط لکھا تھا جس کا آج تک جواب نہیں آیا، اگر روس 30 فیصد سستی گندم اور تیل دے گا تو لے لیں گے، ہم روس سے گندم خریدنے کے لیے بات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے  ایک ہفتے میں دو بار پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے بڑھائے ہیں ،  وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ   پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 209 روپے 86 پیسے کا ہوگیا ۔