محکمہ موسمیات نے بارش کا امکان ظاہر کردیا

محکمہ موسمیات نے بارش کا امکان ظاہر کردیا
کیپشن: Weather Situation
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے کچھ مقامات پر بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب اور سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا، لاہور اور فیصل آباد میں درجہ حرارت 44، بہاولپور میں 46 تک جانے کی پیشگوئی ہے، سندھ میں دادو، موہنجو دوڑو، نوابشاہ میں پارہ 48 ڈگری کو چھونے کی توقع ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، پشاور اور دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔