صارفین پی ایس ایل کے میچز فیس بک پر براہ راست کیسے دیکھ سکتے ہیں؟

 صارفین پی ایس ایل کے میچز فیس بک پر براہ راست کیسے دیکھ سکتے ہیں؟
کیپشن: PSL
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ابوظہبی میں 9جون  سے شروع ہونے والے پاکستان کرکٹ کےسب سے بڑے ٹورنامنٹ ایچ ‏بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ تمام میچز فیس بک پر براہ راست نشر ہوں گے۔ یہ تمام میچز پیڈ آن ‏لائن ایونٹس کے پلیٹ فارم  پر  نشر کیے جائیں گے۔

 پاکستان سپر لیگ  کو  نہ صرف پاکستان میں  بلکہ دنیا بھر  میں موجود  کرکٹ شائقین کی جانب سے  پسند  ‏کیا جاتا ہے۔ پی ایس ایل 6  میں دنیا بھر کے معروف کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ ‏ فیس بک  پر  میچز براہ راست نشر کرنے سے  نہ صرف دنیا بھر کے مداحوں کو سنسنی خیز مقابلے ‏دیکھنے کو ملیں گے بلکہ اس سے پی سی بی کے لیے آمدن کےنئے ذرائع بھی پیدا ہوں گے۔ پیڈ آن لائن ایونٹس پر  میچز    براہ راست نشر  کرنے  سے پی سی بی کو میچز مونیٹائز کرنے ‏کا موقع ملے گا۔ ناظرین کو میچز   براہ راست  دیکھنے کے لیے یک وقتی سائن اپ عمل ‏سے گزرنا ہوگا، جس کے بعد وہ کسی بھی وقت میچز دیکھ سکیں گے۔
شعیب نوید   ( ہیڈ آف براڈکاسٹ رائٹس اینڈ بزنس ڈویلمپنٹ پی سی بی)  کا کہنا ہے کہ فیس بک کے ساتھ اس شراکت داری سے جہاں  دنیا بھر میں موجود  ‏ پی ایس ایل کے مداحوں کو شاندار کرکٹ مقابلے دیکھنے کو ملیں گےوہاں  فیس بک پر میچز براہ راست نشر کرنے سے  پی ‏سی بی کی گلوبل آڈئینس میں اضافہ ہوگا۔
 امریکہ ، کینیڈا ، کیریبین ، برطانیہ ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، سب سہارا ‏افریقہ ، مشرق وسطیٰ، افغانستان ، بھارت، پاکستان ، سری لنکا ، بنگلہ دیش ، بھوٹان ، نیپال اور ‏مالدیپ کے علاوہ دنیا بھر میں اس  آن لائن پروگرام  کی  رسائی ممکن ہوسکے گی کیونکہ ان  ممالک میں پی سی بی ‏پہلے ہی اپنے براڈکاسٹ معاہدے کرچکا ہے۔