ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ سے متعلق اہم حکم جاری کر دیا

class room
کیپشن: class room
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے لاہورسمیت پنجاب بھر کے سکول سربراہان کو سٹاف کی ویکسنیشن کا سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی،ویکسنیشن نہ کروانے والے سٹاف کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
 تفصیلات کے مطابق سکول سربراہان کو سٹاف کی ویکسنیشن کا سرٹیفکیٹ 5 جون تک جمع کروانے کی ہدایت جاری کی گئی۔سکولوں میں تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کورونا ویکسنیشن کروانے کے پابند ہونگے۔تمام سٹاف کی ویکسنیشن کروانے کی ذمہ داری سکول سربراہان کی ہوگی۔

ویکسنیشن کے حوالے سے سکول سربراہان 5 جون کو رپورٹ جمع کروانا ہو گی۔احکامات نہ ماننے والے اساتذہ ونان ٹیچنگ سٹاف کیخلاف پیڈا کے تحت کاروائی کیجائے گی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ویکسی نیشن کے حوالے سے اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔