ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شادی بارے بیان : رابی پیرزادہ نے بھی ملالہ کی کلاس لے لی  

Rabi peerzada
کیپشن: Rabi peerzada
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ملالہ یوسفزئی کے شادی کے حوالے سے دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے میدان میں آ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  رابی پیر زادہ نے کہا ہے کہ اُنہیں یہ بیان سُننے کے بعد قوالی کے شہنشاہ نصرت فتح علی   یاد آگئے۔سابق گلوکارہ نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’بہن میں نے موسیقی چھوڑ دی ہے، مگر آپ کو دیکھ کر مرحوم نصرت فتح علی خان یاد آگئے، کیا سے کیا ہوگئے دیکھتے دیکھتے۔

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملالہ یوسفزئی کی دو تصاویر شیئر کیں ، ایک تصویر میں وہ معصوم سی لڑکی ہیں یعنی وہ ملالہ کے بچپن کی تصویر ہے جبکہ اگلی تصویر ملالہ کے حالیہ فوٹو شوٹ کی ہے جو اُنہوں نے برطانوی فیشن میگزین ووگ کے لیے کروایا ہے۔  رابی پیر زادہ نے مزید لکھا ہم مسلمان کسی کے لیے گالیاں یا فسق باتیں نہیں کرتے لیکن ہاں اُمید ضرور کرتے ہیں کہ دین کے حوالے سے منفی بیانات دینے والے افراد ہمارے دینِ اسلام کی نمائندگی نہ کریں۔

 رابی پیرزادہ نے مزید لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت دے کیونکہ ہم میں سے کوئی دین کی تعلیمات سے مکمل نہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی فیشن میگزین ووگ کی ویب سائٹ پر ملالہ یوسفزئی کا انٹرویو شائع ہوا تھا جس میں انہوں نے شادی کے حوالے سے بھی گفتگو  کرتے ہوئے  کہا تھا کہ   مجھے اب بھی سمجھ نہیں آتا کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں۔ اگر آپ اپنی زندگی میں کسی شخص کا ساتھ چاہتے ہیں تو آپ کو شادی کے کاغذات (نکاح کے کاغذات)پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ کیا یہ ساتھ صرف پارٹنرشپ پر مشتمل نہیں ہوسکتا۔