صوبائی وزیر انصر مجید خان بھی کورونا وائرس کا شکار

صوبائی وزیر انصر مجید خان بھی کورونا وائرس کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) پنجاب میں کورونا وائرس کا وار تیزی سے جاری، صوبائی وزیر انصر مجید خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق انصر مجید خان نے ٹسیٹ رپورٹ آنے پر اپنے آپکو رہائشگا پر قرنطینہ کرلیا۔ زرائع کے مطابق انصر مجید خان نے چند روز قبل پنجاب کے لیبر نمائندگان سے ون آن ون ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں سماجی فاصلہ نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ کے ملازمین میں مزید کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔شہر کی بیوروکریسی میں بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئی،  ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ عبد اللہ خرم نیازی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔ٹیسٹ مثبت آنے پر عبداللہ خرم نیازی نے گھر میں ہی آئسولیشن اختیارکرلی، عبداللہ خرم نیازی کورونا کے فوکل پرسن کے طور پر بھی کام کررہے ہیں۔

دوسری جانب کوروناوبا کا پھیلاؤ دن بہ دن سنگین تر ہوتا جارہاہے، 82 ویں روز لاہور میں کورونا وائرس سے مزید 12 اموات ہوگئیں، 24 گھنٹوں میں 724 کیسز رپورٹ ہوئےہیں،مصدقہ مریض 15 ہزار سے زائد ہو گئے، تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا، 81 مریض آئی سی یو میں داخل ہوگئے جبکہ 55 کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیاگیا۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا سے مزید 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔وباکے پھیلاوکے 82روز کے دوران شہر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15234 اور 226 اموات ہوچکی ہیں ۔ شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 559 مریض زیر علاج ہیں۔ 81مریض آئی سی یو میں جبکہ 55 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

ادھر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں کورونا سے مزید 37 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، 1615 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ صوبے بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 607 ہوگئی ہے اورمصدقہ کیسز 31104 تک پہنچ گئے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer