ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ٹی ڈی کی کارروائی؛ "را" کیلئے جاسوسی کے الزام میں دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

سی ٹی ڈی کی کارروائی؛
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سی ٹی ڈی نے "را" کے لیے جاسوسی کے الزام میں دہشتگرد کو گرفتار لیا ، جس سے بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ 

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی غرض سے کوہ نور سٹی فیصل آباد روڈ اوکاڑہ میں موجود تھا۔ دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد، ایک عدد پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر، برقی وائر، 3 بیٹریاں اور 2 موبائل فون برآمد ہوئے ۔ 

 سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد روز علی خان ارمڑ میانہ ضلع پشاور کے پی کے کا رہنے والا ہے۔  گرفتار دہشتگرد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔