سٹی 42 : وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور نے اہم وزیر کو برطرف کر دیا.
چوہدری علی شان سونی کو وزارت زراعت کے منصب سے ہٹا دیا گیا۔ علی شان سونی کو استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کے اعلان پر وزارت سے برطرف کیا گیا۔ چوہدری علی شان سونی سے وزارت کا قلمدان واپس لے لیا گیا ۔
علی شان سونی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
