اویس کیانی :پٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی ،ٹیکس اورمارجنز کی تفصیلات سامنے آگئیں، ایک لیٹرپیرول پر118روپے76پیسے لیوی، ٹیکس اورمارجنز وصول کیا جارہاہے ، ایک لیٹر ڈیزل پر 110 روپے65پیسے لیوی،ٹیکس اور مارجنز عائدہے ، پٹرول کی فی لیٹر لاگت 178 روپے 77 پیسے بنتی ہے۔
دستاویز کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 118 روپے 76 پیسے لیوی، ٹیکس اور مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ پیٹرول کی اصل لاگت 178 روپے 77 پیسے ہے، اس کے نتیجے میں صارفین کے لیے فی لیٹر قیمت 297 روپے 53 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پیٹرول پر 70 روپے 36 پیسے پٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی، اور 19 روپے 33 پیسے کسٹمز ڈیوٹی عائد ہے۔
مزید برآں ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن 6 روپے 86 پیسے، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن 7 روپے 87 پیسے جبکہ ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے وصول کیا جا رہا ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کے حوالے سے دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اس کی اصل لاگت 198 روپے 85 پیسے بنتی ہے جبکہ صارفین کے لیے قیمت 309 روپے 50 پیسے مقرر ہے۔
ماہرین کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا حصہ ٹیکس اور حکومتی لیویز پر مشتمل ہونے کے باعث صارفین پر مجموعی مالی بوجھ میں اضافہ ہو رہا ہے۔