ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی آگئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کاسلسلہ جاری ہے۔
عالمی مارکیٹ میں اماراتی مربن خام تیل کی 66 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈنگ جاری ہے جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 69 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔
برینٹ کروڈ آئل 72.12 ڈالر فی بیرل کا ہوگیاہے۔
دوسری طرف پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی کی گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 4 روپے 9 پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 97 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،  1 روپے 97 پیسے کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 297 روپے 97 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے ، اس سے قبل ڈیزل  311 روپے 47 پیسے جبکہ پیٹرول 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا تھا ، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 9 پیسے کا اضافہ کر دیاگیاہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت231 روپے14پیسےفی لیٹر ہوگئی،مٹی کےتیل کی قیمت میں اضافے کااطلاق آج سے کیا گیاہے، اس سے پہلےمٹی کے تیل کی قیمت227روپے5پیسےفی لیٹرتھی۔