ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت کا بچوں اور خاتون پر حملہ کرنے والے شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کا حکم

عدالت کا بچوں اور خاتون پر حملہ کرنے والے شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : ماڈل ٹاؤن کچہری میں بچوں اور خاتون پر حملہ آور ہونے والے شیر کو عدالت نے سفاری پارک منتقل کرنے کا حکم دے دیا
جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے تحریری حکم جاری کیا،محکمہ وائلڈ لائف نے حملہ آور شیر کو قبضے میں لیکر عدالت میں پیش کیا،وائلڈ انسپکٹر نے افریقی شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کی استدعا کی
وائلڈ لائف انسپکٹر نے کہا افریقی شیر کو 3 جولائی کی رات ملزم کے قبضے سے لیا گیا، ملزم نے افریقی شیر کو غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھا ہوا تھا، عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد شیر کی سفاری پارک منتقلی کا حکم دیا