ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اداکارہ نادیہ خان کی فنکاروں و اداکاروں کو دھمکی

پاکستانی اداکارہ نادیہ خان کی فنکاروں و اداکاروں کو دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ و معروف ٹی وی شو ہوسٹ نادیہ خان نے ان کے خلاف ویڈیو بنانے والے فنکاروں و اداکاروں کو عدالت میں لے جانے سے قبل آخری وارننگ دے دی۔

تفصیلات کےمطابق نادیہ خان 'کیا ڈراما ہے' نامی ٹی وی شو میں پاکستانی ڈراموں کی کہانی، کاسٹنگ، اداکاروں کی پرفارمنس اور ڈریسنگ پر تبصرہ اور ریٹنگ کرتی ہیں اور انکے ساتھ سینئر اداکارہ مرینہ خان، روبینہ اشرف، عتیقہ اوڈھو بھی ہوتی ہیں۔

اس شو کا حصہ بننے والے تمام ہی فنکاروں پر ان دنوں شوبز انڈسٹری خوب بھڑکتی نظر آتی ہے اور آئے دن انکے ڈراموں یا کرداروں پر ہونے والی تنقید پر شدید ردِعمل دیتی دکھ رہی ہے۔

فیصل قریشی، ثروت گیلانی، بہروز سبزواری، یاسر حسین جیسے ستارے شدید ردِعمل دے چکے ہیں اور اب سینئر اداکارہ صبا فیصل نے بھی ایک ویڈیو بنا کر نادیہ خان و دیگر میزبانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

شو پر ملنے والے ردِعمل کے بعد نادیہ خان نے بھی بڑا فیصلہ لے لیا ہے اور اسکا اعلان انہوں نے اپنے یوٹیوب پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیا۔

نادیہ خان نے کہا کہ 'تمام فنکار اور اینکر اب میری طرف سے اس بات کو سمجھ لیں کہ جب آپکو آپکے گھر والے تمیز نہ سکھائیں، یا آپ اخلاقیات کو کچھ ڈالرز یا شہرت کیلئے بیچ کھائیں تو میں آپ کو یہ بتادوں کہ اگر اب کسی نے مجھ پر پرسنل کمنٹس کیے تو میں آپ کو دعدالت میں لیکر جاؤنگی۔'

 انہوں نے مزید کہا کہ 'آپ کو کورٹ آنا ہوگا، روز کیا سالوں تک آنا ہوگا کیونکہ میں ایک آپ پر کرونگی کریمنل ڈیفیمیشن کیس، دوسرا کرونگی سِول ڈیفیمیشن کیس پھر پیکا کے لاءز کے حساب سے آپ کی حرکت پر کارروائی ہوگی اور اچھے خاصے ذلیل ہونگے آپ، میں آپ کو یہ آخری وارننگ دے رہی ہوں کہ چپ ہوجائیں، تمیز کے دائرے میں رہیں کیونکہ اب بہت ہوگیا ہے، مجھ پر ایک ذاتی نوعیت کا کمنٹ کیا تو اقدام سنگین ہوگا۔'