ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشیں،آندھی،سیلابی صورتحال کا خدشہ،الرٹ جاری

بارشیں،آندھی،سیلابی صورتحال کا خدشہ،الرٹ جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:باغوں کے شہر کا موسم گرم ہونے لگا،سورج کی کرنوں سے درجہ حرارت میں اضافہ ہو گیا۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے ،بارش کا امکان معدوم ہے موسم گرم رہے گا۔شہر میں بارش کے صرف 30سے 40فیصد امکانات ہیں۔
 
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے بتایا ہے کہ 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارش، آندھی اور طوفان کا امکان ہے۔ بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں ممکنہ طور پر سیلابی صورتِ حال کا خدشہ بھی ظاہرکیا گیا ہے۔ 

اسلام آباد، لاہور، راول پنڈی، اٹک اور جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

 پشاور، دیر، سوات، چترال اور کوہستان سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

کوئٹہ، ژوب، زیارت اور قلات سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی بادل برسنے کے امکانات ہیں۔ مظفر آباد، وادی نیلم اور راولا کوٹ میں شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

میرپورخاص، عمرکوٹ، ٹھٹہ، بدین، گھوٹکی، خیرپور، شکارپور، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں۔

 موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق کراچی میں آج سے 5 جولائی کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے۔