سان فرانسسکو میں خالصتانی سکھوں نےبھارتی قونصل خانےکوآگ لگادی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آزاد خالصتان تحریک امریکہ میں بھی زور پکڑ گئی ۔ امریکہ کے شہر سان فرانسسکو میں سکھ مظاہرین نے بھارتی قونصل خانے کو آگ لگا دی۔واقعہ اتوار کی رات 2 بجے پیش آیا۔

رواں سال سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے پر سکھ مظاہرین کی طرف سے احتجاج کا یہ دوسرا موقع ہے۔

اپریل میں سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے بعد سے بھارت میں آزاد خالصتان تحریک میں شدید اضافہ ہوا ہے ۔

فروری 2023 میں بھی آسٹریلیا کے شہر برسبین میں 60 ہزار سکھوں نے آزاد خالصتان کے حق میں ووٹ ڈالا تھا۔

مارچ 2023 میں لندن میں بھارتی ہائ کمیشن کی عمارت پر سکھ مظاہرین نے خالصتانی پرچم لہرایا تھا۔

مودی کے گزشتہ امریکی دورے پر بھی سکھ مظاہری۔ انسانی اور صحافتی حقوق کی تنظیموں نے شدید مظاہرے کئے۔