ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں سال حج پر غلاف کعبہ تبدیل نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

The shroud of the Ka'baah does not change
کیپشن: The shroud of the Ka'bah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی حکومت نے رواں سال حج کے موقع پر غلاف کعبہ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں جاری سعودی شاہی فرمان میں کہا گیا ہےکہ اس بار غلاف کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کیاجائےگا۔غلاف کعبہ حج کے موقع پر 9ذی الحجہ کو تبدیل کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب سعودی وزیر داخلہ اور حج کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف نے حج سکیورٹی فورس کی تیاریوں کی جائزہ لیا ہے۔انہوں نے عازمین حج کی خدمت پر مامور تمام سکیورٹی اداروں کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

حج کی امن کمیٹی کے سربراہ جنرل محمد البسامی نے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام اداروں کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer