(عمران یونس) پنجاب یونیورسٹی عید الضحٰی تعطیلات کے سلسلے میں9 جولائی سے 15 جولائی تک بند رہے گی۔
پنجاب یونیورسٹی نے عید الضحٰی کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق عید تعطیلات کے سلسلے میں یونیورسٹی ایک ہفتے تک بند رہے گی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تعطیلات 9 جولائی سے 15 جولائی تک ہونگی۔