چھٹیاں اسکردو گزارنے والے افراد کیلئے بڑی خبر

Skardu airport
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پی آئی اے نے اسکردو جانے والے افراد کیلیے پروازوں میں اضافہ کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے اسکردو کے لیے پروازوں میں اضافہ کردیا اور اسلام آباد سے اسکردو ہفتہ وار 12 پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ عید اوراسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث سیاح بڑی تعداد میں اسکردو جا رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسکردو جانے والوں کے لیے ہفتہ پروازوں میں اضافے کا فیصلہ کیا، عید اوراسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث سیاح بڑی تعداد میں اسکردو جا رہے ہیں۔

خیال رہے سات ہزار فٹ بلندی پر قائم اسکردوائیرپورٹ دنیا کے چند بلند ترین اورخوبصورت ایئرپورٹس میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ ائیرپورٹ کو لائف لائن اور k2 کا گیٹ وے بھی کہا جاتا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے تمام مسافروں سے حکومتی ہدایات پر مکمل ‏عمل درآمد کرایا ، پروازیں بڑھانے کامقصد علاقے کی ترقی، اور سیاحت کافروغ ہے۔

یاد رہے گذشتہ سال پی آئی اے نے سیاحت کےفروغ کیلئے تاریخ میں پہلی باراسکردو ائیرپورٹ ‏پر 8، 8 پروازیں آپریٹ کیں، اسکردو پر پروازیں بیک وقت کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے آپریٹ ہوئی تھیں۔