علیزے شاہ کی ڈانس میں ایسی حرکات کہ صارفین پھٹ پڑے

علیزے شاہ کی ڈانس میں ایسی حرکات کہ صارفین پھٹ پڑے
کیپشن: Alizeh Shah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ علیزے شاہ کانام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اداکارہ نے اپنی کمال اداکاری کی بدولت اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا، سوشل میڈیا پر ان کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو ئی جس پر صارفین ان پر کڑی تنقید کررہے ہیں۔

تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی کی ایوارڈ تقریب کی ریہرسل بھرپور طریقے سے جاری ہیں،علی ظفر اور علیزے شاہ کی ڈانس ریہرسل وائرل ہو گئیں جس میں دونوں کو سٹیج پر ڈانس کی ریہرسل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ڈانس کی بھرپور طریقے سے ریہرسل کر رہے ہیں ،ایسا بھی کہا جا سکتا ہے کہ دونوں دل وجان سے ڈانس کررہے ہیں ،مگر صارفین علیزے شاہ کی حرکات سے خوش نہیں ہے۔

مزید پڑھئے: شادی کب کروں گی؟علیزے شاہ نے بتا دیا؛ ویڈیو وائرل

 سوشل میڈیا صارفین نے جب اپنے اداکاروں کو بے تکا ڈانس کرتے ہوئے دیکھا تو ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیادوبارہ سے ایسا ہی کچھ علیزے شاہ کیساتھ ہوا ہے،سوشل میڈیا صارفین نے بے تکے ڈانس پر علیزے شاہ کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ،ان کے مداحوں میں سے بعض کاکہناتھا کہ علیزے شاہ کے سٹپس بے ہودہ اور عجیب ہیں،بعض کاکہناتھا کہ اداکارہ ویڈیو میں اوور لگ رہی ہیں ،بہت سے لوگوں نے ان کے نئے ہیرسٹائل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور ناصر خان جان قراردیدیا۔

جبکہ ان کے بہت سے چاہنے والوں کاکہناتھا کہ علیزے شاہ کے عجیب تاثرات کو نارمل نہیں کہا جا سکتا ۔ایک صارف بنگش اریج کاکہناہے کہ یہ لوگ کیوں ہے پاکستان میں، اگر بہت ہی شوق ہے تو انڈیا میں یہ منحوس حرکتیں کریں ناں، پاکستان کا نام کیوں بدنام کر رہے ہیں، ہمارا اسلامک ملک تباہ کردیا انہوں نے ۔

View this post on Instagram

A post shared by Behtareen.pk (@behtareenpk)

M .SAJID .KHAN

Content Writer