عائشہ عمر کی مردوں سے متعلق کیا رائے؟بیٹے، بیٹی کیلئےلکھی تحریر سامنے آگئی

 عائشہ عمر کی مردوں سے متعلق کیا رائے؟بیٹے، بیٹی کیلئےلکھی تحریر سامنے آگئی
کیپشن: Ayesha Omar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نےاپنے بچوں کے لئے خصوصی پیغام انسٹاگرام سٹوری میں لکھا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، صارفین نے اداکارہ کے اس پیغام کو پڑھ کر متاثر ہو اور ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے فلم ،ٹی وی اور متعدد کمرشلز میں کام کیا،ان کی اداکاری کو مداح سراہتے ہیں جبکہ عائشہ عمر کی فلموں میں کارگردگی کو بھی سراہا گیا،اداکارہ نے اپنے بچوں  کے نام ایک تحریر لکھی،عائشہ عمر نے مداحوں کو بتایا ہے کہ مستقبل میں وہ اپنے بچوں کو بتائیں گی کہ اصل مرد کون ہوتا ہے۔

انہوں نے سٹوری پر لکھا تھا کہ یہ میرےمستقبل میں ہونے والے بیٹے اور بیٹی کے لیے ہے، اداکارہ نے اپنی اس تحریر میں خصوصی پیغام لکھا، عائشہ عمر نے  مردوں کی ان خصوصیات کے حوالے سے بات کی جن کا تذکرہ عام طور پر نہیں کیا جاتا۔

 اداکارہ نے سٹوری میں لکھا کہ میں اپنے بچوں کو بتاؤں گی کہ مرد نرم ہوں گے، دِل کے اچھے اور خالص ہوں گے، مرد وہ ہوں گے جو خواتین کی عزت کریں گے، اپنے عمل کے ذمہ دار ہوں گے، اپنے احساسات کو بتانے کے قابل ہونے کے ساتھ ساتھ محبت کرنے والے بھی ہوں گے۔

میں اپنے بچوں کو بتاؤں گی کہ مرد حضرات ان تمام چیزوں سے مختلف ہوتے ہیں جو معاشرہ انہیں مرد بننے کے لیے اب تک بتاتا رہا ہے۔

اداکارہ کی یہ اس تحریر پر سوشل میڈیا صارفین نے اس کو سراہتے ان کے لئے اور اہلخانہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس کے اس عمل پر متاثر بھی ہوئے۔
 
 


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer