ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مساجد مدارس کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے؛ مولانا فضل الرحمان

مساجد مدارس کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے؛ مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے راولپنڈی، اسلام آباد کے جید علماء کرام کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس کے دوران مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مدارس مساجد کے تحفظ کے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان   نے کہا کہ مساجد مدارس کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، بیرونی دباؤ پر حکومت کی مدارس مساجد کے خلاف کسی قسم کی سازش کا بھرپور مقابلہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کیخلاف یہ رویہ انکا اپنا نہیں بلکہ بیرونی ایجنڈا ہے کہ مذہبی نوجوانوں کو مشتعل کرکے ریاست سے لڑایا جائے، مدارس کے کردار کو محدود کرنے کی کوشش دراصل اس بات کا ثبوت ہے کہ کچھ قوتیں ملک میں ایسے ماہرینِ شریعت نہیں دیکھنا چاہتیں جو شریعت کے مطابق قانون سازی کر سکیں۔ 

 مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ دینی مدارس کے خلاف اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کا رویہ دراصل بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہے ،جس کا مقصد نوجوانوں کو ریاست کے خلاف بھڑکانا ہے ۔ انہوں نے اسلام آباد  نے راولپنڈی اسلام آباد میں مساجد اور مدارس کے انہدام کی حکومتی اقدامات پر اظہار تشویش  کیا، حکومتی بدنیتی کے باعث مدارس رجسٹریشن کی تاخیر پر اسلام آباد میں بڑے احتجاجی مظاہرے پر غور وفکر  کیا گیا ۔

 انھوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں مدنی مسجد کی تعمیر نو کے بعد کی صورتحال پر غور وخوض کیا گیا، وفد کی قیادت امیر جے یو آئی اسلام آباد مفتی اویس عزیز نے کی ۔ 

 اجلاس میں صوبائی رہنماء جے یو آئی پنجاب مولانا سعید الرحمان سرور ، مفتی عبدالرحمان ،ڈاکٹر عتیق الرحمان ،ڈاکٹر ضیاء الرحمان ،مولانا نذیر احمد فاروقی ،مولانا عبدالغفار ،مفتی عبدالسلام ،مفتی امیر زیب ،ارشد عباسی ، مفتی عبداللہ ،مفتی مسرت اقبال ، قاری اسرار اللہ ، مولانا عبدالکریم ، مولانا عبدالقدوس محمدی ،مولانا احمد الرحمان نے شرکت کی۔