ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بد انتظامی کی شکایات پرگوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال  کے ایم ایس  عہدہ سے فارغ

بد انتظامی کی شکایات پرگوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال  کے ایم ایس  عہدہ سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42) وزیراعلیٰٰ پنجاب مریم نواز  شریف کی خصوصی معائنہ ٹیم نے آج گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کے نئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو عہدہ سے ہٹا دیا۔
چیف منسٹر انسپکشن ٹیم آج اچانک  گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئی، ٹیچنگ ہسپتال میں پانی گئی بدانتظامی کی شکایات سننے کے بعد میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور پرنسپل کو عہدے سے ہتا دیا گیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ان کے معاون خصوصی شعیب مرزا نے خصوصی انسپیکشن ٹیم کو  گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال روانہ کیا تھا۔
سی ایم انسپکشن ٹیمنے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا،وارڈز مین زیر علاج مریضوں اور ان کے ساتھ موجود تیمارداروں سے ان کی شکایات معلوم کیں۔ عملہ سے بھی  فیڈ بیک لیا۔مریضوں اور تیمارداروں نے دواؤں کی فراہمی میں بدانتظا می کی شکایات  کیں۔