ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کی کامیاب کامیابی، دہشتگردی کا بڑا حملہ ناکام

پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کی کامیاب کامیابی، دہشتگردی کا بڑا حملہ ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے تونسہ میں کارروائی کے دوران سرحدی چیک پوسٹ پر دہشتگردی کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا۔

پنجاب، خیبر پختونخوا بارڈر پر خوارجی دہشتگردوں کا بڑا حملہ پسپا کردیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ 15 سے 20 خوارجی دہشتگردوں نے سرحدی حدود میں قائم پولیس چیک پوسٹ پر منظم حملہ کیا۔ خوارجی دہشتگرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہو کر چاروں اطراف سے چیک پوسٹ پر حملہ آور ہوئے۔ 

دہشتگردوں نے حملے کے دوران راکٹ لانچرز اور بھاری اسلحہ کا بے دریغ استعمال کیا۔ پولیس اہلکاروں کے الرٹ رہنے کے باعث تھرمل امیج کیمروں سے دہشتگردوں کی بروقت نشاندہی کی گئی۔ 

پولیس نے مشین گنز اور مارٹر گنز سے بھرپور فائرنگ کر کے فوری جوابی کارروائی کی۔ پولیس نے مشین گنز اور مارٹر گنز سے بھرپور فائرنگ کر کے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔