ؒ( راؤدلشادحسین )پنجاب حکومت نے اس سال سیلابی خطرات سے بچاؤ کیلئے اہم فیصلہ کرلیا۔
پنجاب کابینہ نے سیلاب 2025 کے نقصانات کی بحالی کے منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔
سیلابی نقصانات کے ازالے اوربہتری کے کاموں میں تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے سیلاب 2025 کے بعد بحالی کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن بھی مقررکردی گئی۔
سیلابی نقصانات سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی پر زور دینے کے علاوہ سیلابی نقصانات سے نمٹنے کیلئے محکمہ انہار کی سفارشات کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔