ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رجب بٹ کی سالگرہ میں اہلیہ اور بیٹے کی عدم موجودگی، کئی سوالات اٹھ گئے

رجب بٹ کی سالگرہ میں اہلیہ اور بیٹے کی عدم موجودگی، کئی سوالات اٹھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی سالگرہ کی تقریب میں ان کی اہلیہ ایمان اور بیٹے کی عدم موجودگی نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی، جس کے بعد مختلف قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں۔

رجب بٹ جن کے یوٹیوب پر 80 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں، کی سالگرہ کے موقع پر اہلخانہ کی جانب سے ایک سرپرائز تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ان کی والدہ، بہن اور قریبی دوست ندیم نانی والا شریک تھے، تاہم اہلیہ ایمان اور بیٹے کی موجودگی نہ ہونے پر مداح حیران رہ گئے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب اس حوالے سے سوالات اٹھے ہوں۔ اس سے قبل لندن سے پاکستان واپسی پر بھی رجب بٹ نے اہلیہ اور بیٹے سے ملاقات نہیں کی تھی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف خدشات کا اظہار کیا تھا۔

حالیہ صورتحال پر بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ممکن ہے رجب بٹ اور ان کی اہلیہ کا باہمی فیصلہ ہو کہ وہ ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھیں، جبکہ کچھ افراد نے رشتے میں اختلافات کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ شاید خاندان اپنی بہو کو قبول نہیں کرتا، جبکہ ایک اور صارف نے رجب بٹ کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہر ذاتی معاملہ عوام کے سامنے لانا ضروری نہیں اور بچے کو میڈیا سے دور رکھنا بہتر فیصلہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ رجب بٹ گزشتہ کچھ عرصے سے مختلف قانونی تنازعات کا بھی سامنا کرتے رہے ہیں، جن کے باعث وہ کچھ وقت بیرونِ ملک مقیم رہے۔ حال ہی میں کراچی کی ایک عدالت میں ان پر وکلا کی جانب سے تشدد کا واقعہ بھی پیش آیا تھا، جو خبروں کی زینت بنا۔