ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کریں گے:ایلون مسک   

 وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کریں گے:ایلون مسک   
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان کردیا۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ایلون مسک نے لکھا کہ وینزویلا میں 3 فروری سے مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کریں گے۔

 ایلون مسک نے اسٹار لنک کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا میں مسلسل رابطے کو یقینی بنانے کے لیے فری انٹرنیٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ امریکا نے وینزویلا پر حملہ کر کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو پکڑ کر امریکا منتقل کردیا ہے۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا میں حکومت کی تبدیلی تک ملک کا نظام امریکا چلائے گا۔