ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین کا امریکا سے صدر مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ

چین کا امریکا سے صدر مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چین نے امریکا سےصدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق مادورو اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس اقدام پر چین شدید تشویش میں ہے۔
وزارت خارجہ نے امریکا پر مادورو اور ان کی اہلیہ کی ذاتی سلامتی کو یقینی بنانے اور انہیں فوراً رہا کرنے پر زور دیا۔
چین نے مزید کہا کہ امریکا وینزویلا کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوششیں بند کرے اور تمام مسائل کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی فوج نے وینزویلا میں کارروائی کرتے ہوئے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے کر ملک سے باہر منتقل کر دیا۔

چین نے اس کارروائی کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔