ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیز سیریز :سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم  

ایشیز سیریز :سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )ایشیز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنا لیے تاہم بارش کے باعث میچ قبل از وقت ہوگیا۔

 سڈنی میں جاری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

  کھیلے کے آغاز پر پہلے وکٹ کی شراکت میں 35 رنز بنائے گئے لیکن اوپنر بین ڈکٹ کے آؤٹ ہوتے ہی انگلینڈ کی بیٹںگ لائن لڑکھڑا گئی اور 57 کے اسکور پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

 اوپنر بن ڈکٹ 27، زیک کرالی 16 اور جیکب بیتھل 10 رنز بنا سکے۔ آسٹریلوی بولرز مچل اسٹارک، مائیکل نیسر اور اسکاٹ بولینڈ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 انگلینڈ کی تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد تجربہ کار بلے باز جو روٹ اور جارح مزاج بیٹر ہیری بروک نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 154 بنائے۔ کھیل کے اختتام پر جو روٹ 72 اور ہیری بروک 78 رنز بنا چکے تھے۔

 واضح رہے کہ آسٹریلیا 3 ٹیسٹ میچز جیت کر ایشز سیریز پہلے ہی اپنے نام کر چکا ہے۔ میلبرن میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔