ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی سیاست میں انٹری

معروف ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی سیاست میں انٹری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی معروف  ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف ندیم نانی والا کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی یوتھ کے لئے پیغام ہے کہ ہماری پارٹی پی ٹی آئی، اگر ہمیں موقع ملا تو ہم عوام کی خدمت ضرور کریں گے، ٹک ٹاکر نے سیاست میں آنے کا عندیہ بھی دیا۔ 

پروگرام کے میزبان صحافی ریحان طارق نے سوال کرتے ہوئے پوچھا ’کیا الیکشن لڑنے جارہے ہیں؟ جواب دیتے ہوئے ٹک ٹاکر ندیم مبارک کا کہنا تھا کہ ’انشااللہ‘ اللہ نے موقع دیا تو ضرور الیکشن لڑیں گے۔

جلد سیاست میں انٹری ہوگی اور اس پلیٹ فارم پر اچھا رول ادا کریں گے، ڈیجیٹل سیاست کریں گے، ایسا پلیٹ فارم بنائیں گے کہ لوگ اپنے مسئلے گھر بیٹھے ٹائپ کریں اور وہ حل ہوں، ناں کہ وہ ڈیروں پر جائیں، لائنوں میں لگیں، پولیس اسٹیشنوں کے دھکے کھائیں۔

صحافی ریحان طارق نے مزاقیہ انداز اپناتے ہوئے کہا ایسا تو تب ممکن ہوگا جب ندیم نانی والا وزیراعظم بن جائے، ٹک ٹاکر نے اس پر کہا کیا پتہ ایک دن ایسا آئے، اللہ پاک ہمیں ایسا موقع دے،انسان کو خواب بڑے دیکھنے چاہیے۔

معروف ٹک ٹاکر نے مزید بتایا کہ میں اگلے سال یو کے میں ایل ایل بی شروع کر رہا ہوں، وکیل بنیں گے، اس کے بعد سیاست میں بھی آئیں گے، ڈیجیٹل سیاست کریں گے اور عوام کی خدمت کریں گے۔